ابنا: شام کے سرکاري ٹي وي کے مطابق شامي فوج نے يرموک کيمپ ميں امن قائم کرديا ہے جہاں دہشتگرد گرہوں نے گزشتہ کئي روز سے حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا-دہشتگردوں کے حملوں کے نتيجے ميں فرار ہونے والے پناہگزين ايک بار پھر واپس آنا شروع ہوگئے ہيں اور انہوں نے حکومت شام کي کوششوں کا شکريہ ادا کيا ہے-واضح رہے کہ دمشق کے يرموک کيمپ پر دہشتگردوں کے حاليہ حملوں ميں درجنوں فلسطيني ہلاک اور زخمي ہوگئے تھے جبکہ انکي املاک کو بھي زبردست نقصان پہنچا تھا- بہت سے فلسطيني پناہگزين حملے سے بچنے کے لئے کيمپ چھوڑ کے محفوظ مقامات کي طرف کوچ کرگئے تھے-
.....
/169